باغبان آم کے نئے پودے لگانے کےلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں، ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین اثمارنے کہا ہے کہ باغبان رواں ہفتے کے دوران آم کے نئے پودے لگانے کےلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں تاکہ آم کی اچھی فصل حاصل ہو سکے ،تاہم 8.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل ایسی زمین جس میں کلر نہ ہو پر بھی آم کے باغات یا نئے پودے لگائے جاسکتے …

فیصل آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین اثمارنے کہا ہے کہ باغبان رواں ہفتے کے دوران آم کے نئے پودے لگانے کےلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں تاکہ آم کی اچھی فصل حاصل ہو سکے ،تاہم 8.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل ایسی زمین جس میں کلر نہ ہو پر بھی آم کے باغات یا نئے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ ستمبر کے علاوہ آم کے نئے پودے موسم بہار کے دوران فروری و مارچ میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آم کے نئے پودے لگانے کےلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جس میں پانی کا اچھا نکاس ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمدہ پانی سے آبپاشی، جپسم کا حسب ضرورت استعمال، گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کاعمل زمینوں کو مزید موزوں بنانے میں معاونت کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آم کی شاندار کاشت اوربھر پور پیداوار کےلئے زمینوں میں عناصر صغیرہ کا استعمال بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔