عمرکوٹ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ملک کی معروف ویلکان کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے زیر اہتمام رائل میرج ہال بوسٹان میں مرچ اور پیاز کے فصلوں کی امراض سے پاک اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے ایک زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، زرعی سیمینار میں ویلکان کمپنی کے بی ایم شبیر حسین آرائیں،ایم ڈی ایم ساجد غفار خانزادہ، زونل منیجر میرپورخاص رحمان آرائیں،زرعی ادویات کے ڈیلر اور …
مرچ اور پیاز کی فصلوں کو امراض سے پاک، اچھی پیداوار بارے زرعی سیمینار کا انعقاد

مزید خبریں
عمرکوٹ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ملک کی معروف ویلکان کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے زیر اہتمام رائل میرج ہال بوسٹان میں مرچ اور پیاز کے فصلوں کی امراض سے پاک اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کے حوالے سے ایک زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، زرعی سیمینار میں ویلکان کمپنی کے بی ایم شبیر حسین آرائیں،ایم ڈی ایم ساجد غفار خانزادہ، زونل منیجر میرپورخاص رحمان آرائیں،زرعی ادویات کے ڈیلر اور کرشنا پیسٹی سائیڈ کے روح رواں کنول کمار سمیت علاقہ کے ترقی پسند آبادگاروں وڈیرہ دوست علی خاصخیلی،وڈیرہ حاجی خاصخیلی،چوہدری امجد مقصود،چوہدری بلال آرائیں،چوہدری مقبول آرائیں،رئیسں علی نواز بھٹی،رئیس حبیب اللہ لغاری،رئیس ندیم لغاری, چوہدری محمد شریف،عمران رشید،رئیس خان محمد لغاری،چوہدری راشد,چوہدری میاں عامر ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی
،سیمینار سے ویلکان کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے بی ایم شبیر حسین آرائیں،زونل منیجر رحمان آرائیں ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کے انعقاد کا بڑا مقصد فصلوں کو لاحق مختلف امراض سے بچانے کیلئے آبادگاروں کو مفید مشورے دینا ہے تاکہ امراض سے پاک اور فصلوں کی اچھی اور منافع بخش پیداوار حاصل کی جا سکے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت مرچ اور پیاز کی فصل کا سیزن ہے آبادگار اپنی فصلوں پر خاص توجہ دیں زرعی ماہرین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو اپنائیں
،انہوں نے کہا کہ اس وقت مرچ اور پیاز کی فصلوں پر سنڈی اور فنگس کا شدید اٹیک ہے جس پر آبادگاروں کی جانب سے ویلکان کمپنی کی ازمودہ زرعی ادویات کے استعمال سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں امراض پر قابو پا کر فی ایکڑ پر پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہو گا،
انہوں نے کہا کہ آبادگار زرعی ماہرین کی مشاورت سے پیاز کی فصل پر ادویات کی اسپرے کرنے کے ساتھ مناسب وقت پر کھاد وغیرہ دیں تاکہ فصل سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے،انہوں نے کہا کہ ویلکان کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ملک میں زرعی انقلاب لانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ ملک کا زرعی شعبہ ترقی کرے،ابادگار اور کاشتکار خوشحال ہوں،اس موقع پر ویلکان کمپنی کی ٹیم نے زراعت اور فصلوں کو امراض سے بچاؤ سے متعلق آبادگاروں کو اہم آگاہی دی اور فصلوں کی کاشت سے لیکر پکنے تک کے بہترین پلان سے آگاہ کیا۔








