سرگودھا۔ 18 ستمبر (اے پی پی):کاشتکار مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیشِ نظر کپاس کی فصل کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد شاہد حسین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے کہا کہ کاشتکارمون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیشِ نظر کپاس کی فصل کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیوں …
کاشتکارمون سون کی بارشوں اورسیلاب کے پیشِ نظرکپاس کی فصل کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں، ڈائریکٹر محکمہ زراعت سرگودھا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 18 ستمبر (اے پی پی):کاشتکار مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیشِ نظر کپاس کی فصل کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد شاہد حسین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے کہا کہ کاشتکارمون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیشِ نظر کپاس کی فصل کی کاشت پر خصوصی توجہ دیں، مون سون کی بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیوں کی بہتات ہوتی ہے اس لیے اُن کی فوری تلفی کو یقینی بنایا جائے۔
اس کےعلاوہ جہاں بھی ممکن ہو بارش اور سیلابی پانی کی مناسب نکاسی کا انتظام کیا جائے تاکہ کپاس کے پودوں کو مرجھانے سے بچایا جا سکے۔
ڈائریکٹر زراعت (توسیع ) نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کپاس کے کھیتوں میں پانی کم ہونے کے بعد کاشتکاروں کو 2 فیصد یوریا محلول کا سپرے کرنا چاہیے۔ بہتر پیداوار کے حصول اور پھولوں اور گٹھوں کی زیادہ ترویج کے لیے 300 گرام بورک ایسڈ، 250 گرام زنک سلفیٹ، 250 گرام میگنیشیم سلفیٹ اور 250-300 گرام پوٹاشیم نائٹریٹ کا محلول 100 دن میں اور ایک لیٹر پانی کے سپرے کے ساتھ تیار کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے فصل کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی اوراُنہوں نےمزید کہا کہ اگر بارشوں کے بعد فصل ضرورت سے زیادہ اُگتی ہے تو کاشتکاروں کو 80 سے 100 ملی لیٹر فی ایکڑ کی شرح سے میپیکواٹ کلورائیڈ کا سپرے کرنا چاہیے۔








