فیصل آباد،کاشتکاروں کو گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کے لئے سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کے لئے سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد نے کہاکہ گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کے لئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کے لئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کے لئے اقدامات …

فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گاجر بوٹی پر مؤثر کنٹرول کے لئے سفارش کردہ زہریں استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت فیصل آباد نے کہاکہ گاجربوٹی کے فوری کنٹرول کے لئے اس کے اگتے ہی اسے کاٹ کر نامیاتی کھاد بنانے کے لئے استعمال کرلیاجائے اور اس کے کیمیائی کنٹرول کے لئے اقدامات میں بھی کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ گاجر بوٹی تیزی سے بڑھنے والی دنیاکی ان 10بدترین جڑی بوٹیوں میں سے ایک ہے جو فصلوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور انسانوں کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ جڑی بوٹی راستوں، کھالوں، ناکارہ زمینوں سے حرکت کرتے کرتے اب فصلوں پر بھی حملہ آور ہو رہی ہے اور وسطی پنجاب کے کھیت اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ برسات کے بعد اس کی بڑھوتری میں تیزی آناشروع ہو جاتی ہے لہٰذا کاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں۔