لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار سیلاب کے بعد کپاس کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں، کپاس میں جڑی بوٹیوں کی کثرت ہو جانے پران کی تلفی کو یقینی بنائیں۔ جہاں تک ممکن ہو سکے سیلابی پانی کے نکاس کا انتظام کریں تاکہ کپاس کے پودے مرجھا نے سے بچ سکیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کپاس کی فصل میں پانی …
سیلاب کے بعد کپاس کی بہتر نگہداشت بارے سفارشات جاری

مزید خبریں
لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار سیلاب کے بعد کپاس کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دیں، کپاس میں جڑی بوٹیوں کی کثرت ہو جانے پران کی تلفی کو یقینی بنائیں۔
جہاں تک ممکن ہو سکے سیلابی پانی کے نکاس کا انتظام کریں تاکہ کپاس کے پودے مرجھا نے سے بچ سکیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ کپاس کی فصل میں پانی اترنے کے بعد یوریا کھاد کا2 فیصد محلول اور اچھی پیداوار اور زیادہ پھول ڈوڈی لانے کیلئے بورک ایسڈ 300 گرام،زنک سلفیٹ 250 گرام، میگنیشیم سلفیٹ250 گرام اور پوٹاشیم نائٹریٹ250-300 گرام کو100 لیٹر پانی میں محلول بنا کر7 دن کے وقفہ سے سپرے کریں تاکہ فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔
اگر کپاس کی فصل زیادہ بڑھوتری کی طرف مائل ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے میپی کواٹ کلورائیڈ بحساب80 تا100 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کریں۔اس کے علاوہ کپاس کی صاف چنائی پر خصوصی توجہ دیں۔








