مشیر خارجہ نے 21مئی کو ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

مشیر خارجہ نے 21مئی کو ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی امریکاکو اس بات پرقائل کریںگے کہ ڈرون حملے اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،طالبان رہنما کی ہلاکت سے افغانستان مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا،پاک بھارت جامع مذاکرات جلد ہوںگے، سرتاج عزیز کی پریس بریفنگ اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے 21 مئی کو ڈرون …

مشیر خارجہ نے 21مئی کو ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
امریکاکو اس بات پرقائل کریںگے کہ ڈرون حملے اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،طالبان رہنما کی ہلاکت سے افغانستان مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا،پاک بھارت جامع مذاکرات جلد ہوںگے، سرتاج عزیز کی پریس بریفنگ
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے 21 مئی کو ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رہنماءکی ہلاکت نے افغان تنازعے کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد لاش حوالے کی جائیگی۔اس اقدام سے افغانستان مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مزاکرات جلد ہونگے۔ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری اور اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان نے اس معاملے پر امریکا کو اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا ہے۔امریکاکو اس بات پرقائل کریںگے کہ ڈرون حملے اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔جمعرات کو دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ ملا منصور کی ہلاکت نے افغان تنازعے کو مزیدپیچیدہ بنا دیا ۔

Leave a Reply