عالمی ذرائع ابلاغ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی امریکی ڈرون حملہ کے معاملہ پر پریس کانفرنس کی نمایاں کوریج اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے معاملہ پر پریس کانفرنس کو عالمی ذرائع ابلاغ نے نمایاں کوریج دی ہے اور وزیر داخلہ کے مو¿قف کو اجاگر کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے …
عالمی ذرائع ابلاغ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی امریکی ڈرون حملہ کے معاملہ پر پریس کانفرنس کی نمایاں کوریج

مزید خبریں
عالمی ذرائع ابلاغ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی امریکی ڈرون حملہ کے معاملہ پر پریس کانفرنس کی نمایاں کوریج
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے معاملہ پر پریس کانفرنس کو عالمی ذرائع ابلاغ نے نمایاں کوریج دی ہے اور وزیر داخلہ کے مو¿قف کو اجاگر کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے وزیر داخلہ کی طرف سے ڈرون حملہ کو پاکستان کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دینے کو نمایاں طور پر شائع کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ نے ڈرون حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ وزیر داخلہ کے مطابق پاکستان کو حملہ کے 7 گھنٹے بعد سرکاری طور پر حملہ کی اطلاع دی گئی اور بتایا گیا کہ ملا منصور کو پاکستان میں نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق وزیر داخلہ نے اس امر کو بھی مسترد کر دیا کہ ملا منصور افغانستان میں امن کیلئے خطرہ تھا بلکہ انہوں نے آگاہ کیا کہ وہ طالبان اور افغان حکومت کے مابین پہلے بالمشافہ مذاکرات میں شریک تھا جس کا انعقاد جولائی 2015ءمیں حکومت پاکستان نے کیا تھا۔ اخبار کے مطابق وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملا عمر پر حملہ کی خبر لیک کرکے بھی امن عمل کو سبوتاژ کر دیا گیا تھا۔








