پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات استوار ہیں ،دونوں ممالک نے ہمیشہ تمام ایشوز پر بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر برائے دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے …
صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر برائے دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات استوار ہیں ،دونوں ممالک نے ہمیشہ تمام ایشوز پر بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی وزیر برائے دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مالدیپ کو تمام شعبہ جات میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ بات مالدیپ کے وزیر برائے دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ تمام ایشوز پر بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔








