فیصل آباد۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین اثمار نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر انارکو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس طرح جہاں پھل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے وہیں باغبانوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر سنڈیوں کاحملہ محسوس ہو …
باغبان انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں، تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر نقصان پہنچاسکتی ہیں، ماہرین اثمار

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین اثمار نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انار کے پھل کی برداشت فوری مکمل کر لیں کیونکہ تاخیر کے باعث سنڈیاں پھل میں داخل ہو کر انارکو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس طرح جہاں پھل کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے وہیں باغبانوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ پر سنڈیوں کاحملہ محسوس ہو تو فوری طور پر زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے سپرے کردیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ انار کی تتلی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑکر فوری طور پر زمین میں دبادیاجائے تاکہ سنڈیاں ختم ہوجائیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان انار کے پودوں پر لیمڈا سائی ہیلوتھرین کا 2.5ملی لیٹر سپرے پانی کے ساتھ سپرے بھی کرسکتے ہیں۔








