الحمرا میں ہونے والے بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول کا شیڈول جا ری

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 6روزہ پنجاب ماس بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول 10اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، چین، فرانس، یونان،ایران،Tunisia،آئرلینڈ شرکت کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق فیسٹیول حکومت پنجاب کا معیاری تھیٹر کی ترویج و ترقی کی طرف ایک انقلابی قد م ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا کے سات ممالک سے آرٹسٹ شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فیسٹیول میں چھ …

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 6روزہ پنجاب ماس بین الاقوامی تھیٹر فیسٹیول 10اکتوبر سے شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، چین، فرانس، یونان،ایران،Tunisia،آئرلینڈ شرکت کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق فیسٹیول حکومت پنجاب کا معیاری تھیٹر کی ترویج و ترقی کی طرف ایک انقلابی قد م ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا کے سات ممالک سے آرٹسٹ شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

فیسٹیول میں چھ بین الاقوامی پرفارمنسز ہیں،نو نیشنل پرفارمنسز،چار تھیٹر ورکشاپس،پانچ پینل ڈسکشن کے علاوہ دیگر سرگرمیاں شامل ہونگی۔11اکتوبر کو ماس فائونڈیشن اپنا کھیل دی زیرو لائن،الحمرا اور اجوکا کی مشترکہ پیشکش کھیل عورتیں کہاں گئیں پیش ہوگا،اسی طرح چین کی تھیٹر کمپنی لینڈ سٹیجنگ اپنا کھیل Ugly Dad پیش کرے گی۔12اکتوبر کو ماس فائونڈیشن ڈرامہ پرماشر سنگھ اور فرانس کا لاولگا اپنا ڈرامہ Monsieur Et Makame O پیش کرے گا۔13اکتوبر کو جی سی ڈرامیٹک کلب اینڈ تھیٹر ری پبلک پاکستان اپنا کھیل تو کون لے کر آ رہا ہے،اسی روز یونان کا تھیٹر گروپ TerrArteاپنا ڈرامہ Ekthesis پاکستانیوں کی نظر کرے گا۔

ترجمان کے مطابق فیسٹیول 14اکتوبر کو دوکھیل لے کر آرہا ہے جس میں یو سی پی ڈرامیٹک سوسائٹی پاکستان اپنا کھیل The Knot حاضرین کے ذوق کی نذر کرے گی ،اسی روز کیریٹو گروپ،پاکستان کاکھیل Youlida فیسٹیول کو چار چاند لگائے گا جبکہ ایران سے آئے مہمان آرٹسٹ Oynar Theatre Groupکے زیر سایہ اپنا ڈرامہ Antigoneاپنے فن کا مظاہرہ کرے گے۔

اس طرح فیسٹیول کے اختتامی روز دو کھیل بین الاقوامی فیسٹیول کا حصہ ہونگے،فیسٹیول میں پنجاب یونیورسٹی کا ناٹک گروپ بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہا ہے جو ایک بامعنی کھیل کہو مجھ سے محبت ہے کو سٹیج کرے گا۔اسی طرحDramaEd,Pakistanاپنا کھیل RED،جبکہ A joint Venture Of Courage Theatre Tunisia and Trinity School Lahore,Pakistan اپنا کھیل Shadow Of War لے کر آر ہا ہے۔