فیصل آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):موسم ربیع کے چارہ جات کے بادشاہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے لہٰذا کاشتکار موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنائیں تاکہ سبز چارے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ کی اچھی پیداوار بھی حاصل کی جاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت …
ربیع کے چاروں کے بادشاہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے،عدیل احمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):موسم ربیع کے چارہ جات کے بادشاہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے لہٰذا کاشتکار موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنائیں تاکہ سبز چارے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ کی اچھی پیداوار بھی حاصل کی جاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے بتایا کہ برسیم کی4 سے 6 کٹائیوں میں 40 سے50ٹن فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم میں کیلشیم اور وٹامنز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جانوروں میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ برسیم کا تعلق پھلی دار اجناس سے ہے اسلئے قدرت نے اس میں موجود نائٹروجن کو فکس کرنے اور اپنی بھر پور افزائش کی شاندار صلاحیت رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دوہری افادیت والی فصل ہے جو چارہ کے ساتھ ساتھ دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بھی بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں کراپنگ سسٹم زمینوں کی زرخیزی کم کر دیتاہے لہٰذا ایسے علاقوں میں برسیم کو کراپنگ سسٹم میں شامل کرکے چارے کی فصل حاصل کرنے کے علاوہ زمین کی زرخیزی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔








