اکتوبر میں مولی ، شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت مکمل کرلیں،محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالكوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں مولی ، شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت مکمل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں مولی ،شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت مکمل کرلیں ،ان چار سبزیوں کا استعمال ہر …

سیالكوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں مولی ، شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت مکمل کرلیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں مولی ،شلجم، گاجر اور سرسوں کے ساگ کی کاشت مکمل کرلیں ،ان چار سبزیوں کا استعمال ہر گھر میں زیادہ ہوتا ہے اور اس سے زرمبادلہ بھی زیادہ کمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر کاشت کی گئی سبزیوں سے کاشتکار زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔

سبزیاں کاشت کرنے کیلئے زمین کو ہل چلا کر اچھی طرح سے تیار کرلیں اور 8 سے 10 ٹرالی فی ایکڑ کے حساب سے گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گوبر کی کھاد ڈالنے کے بعد زمین کو دوبارہ ہل چلا کر تیار کرلیں اور بیج و کھاد کی مقررہ حد سے زیادہ نہ ڈالیں ۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و راہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے نمائندگان سے رابطہ کریں۔