ساہیوال۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کمشنر آفس میں گندم کی بوائی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں سال گندم کی بوائی کے اہداف اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں …
ساہیوال ،رواں سیزن کے دوران 8 لاکھ 36 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈائریکٹر زراعت

مزید خبریں
ساہیوال۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت کمشنر آفس میں گندم کی بوائی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں سال گندم کی بوائی کے اہداف اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر زراعت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں رواں سیزن کے دوران 8 لاکھ 36 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ 97 ہزار ایکڑ، ضلع اوکاڑہ میں 3 لاکھ 20 ہزار ایکڑ جبکہ ضلع پاک پتن میں 2 لاکھ 19 ہزار ایکڑ رقبہ شامل ہے۔
گزشتہ سال 2024-25 میں ڈویژن بھر میں 8 لاکھ 24 ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی تھی، جس سے مجموعی طور پر 13 لاکھ 55 ہزار ٹن گندم حاصل ہوئی، یوں فی ایکڑ پیداوار 41.12 من رہی جو ایک حوصلہ افزا کارکردگی ہے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم ملکی غذائی تحفظ کی بنیاد ہے اس لیے حکومت اس کی کاشت کو بھرپور ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں، معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائیں اور زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کی کاشت ممکن بنانے کے لیے ابھی سے بھرپور مہم کا آغاز کریں۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں موجود تمام سرکاری زمینوں پر گندم کی بوائی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ پیداواری اہداف حاصل کیے جا سکیں اور ملکی غذائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔\378








