ملتان۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):صدارتی سیرت النبی ﷺ ایوارڈ حاصل کرنے والے نامور شاعر، چیئرمین انصار ادب ملتان صابر انصاری کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی۔ تقریب ینگ پاکستانیزآرگنائزیشن اورملتان پوسٹ گریجوایٹ کالج کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت صدر نظریۂ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹرحمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمانانِ اعزاز میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈراسٹڈیز بی زیڈ یو پرو فیسرڈاکٹرمرید حسین ملک،چیئرمین …
نامور شاعر صابر انصاری کے اعزاز میں تقریبِ پذیرائی،اہلِ قلم کا خراجِ تحسین

مزید خبریں
ملتان۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):صدارتی سیرت النبی ﷺ ایوارڈ حاصل کرنے والے نامور شاعر، چیئرمین انصار ادب ملتان صابر انصاری کے اعزاز میں ایک پروقار تقریبِ پذیرائی منعقد کی گئی۔ تقریب ینگ پاکستانیزآرگنائزیشن اورملتان پوسٹ گریجوایٹ کالج کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت صدر نظریۂ پاکستان فورم ملتان پروفیسر ڈاکٹرحمید رضا صدیقی نے کی۔ مہمانانِ اعزاز میں چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف جینڈراسٹڈیز بی زیڈ یو پرو فیسرڈاکٹرمرید حسین ملک،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن پروفیسرڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ماہرِتعلیم و شاعر پروفیسرعامر فہیم،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلٹریسی مظفرگڑھ ڈاکٹرطاہرہ رفیق، سابق صدرشعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر محمد دلشاد، ماہرِ تعلیم و سماجی رہنما قاضی عبد الغفار
دانشور میاں عامر شہزاد صدیقی، سما جی رہنما رشید عباس خان اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔ مقررین نے صابر انصاری کی ادبی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی انتھک محنت،عشقِ رسول ﷺ اور فکری گہرائی کے باعث وہ مقام حاصل کیا ہے جو کسی اورشاعرکے نصیب میں نہیں آیا۔ وہ بیک وقت صوبائی اوروفاقی سطح کے ایوارڈ یافتہ شاعر ہونے کا منفرداعزازرکھتے ہیں۔اس موقع پرصابر انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی کامیابی کا اصل راستہ ہے، مجھے یہ سعادت حاصل ہوئی کہ میں رسولِ اکرم ﷺ کی محبت میں لکھوں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کا عظیم انعام عطا فرمایا جس پر میں بے حد شکرگزار ہوں۔تقریب میں پروفیسر محمود حسین ڈوگر، مختار سومرو سمیت شہرِ ملتان کے نامور اہلِ قلم، اساتذہ اور شعرا نے شرکت کی۔








