سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نےکہاہےکہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے۔بارانی علاقوں کے کاشتکار بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقتِ کاشت وتر مہیا ہو سکے۔ بدھ کو اےپی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں کے کاشتکار زمین کی تیاری فوری شروع کریں۔ اگر گلی سٹری کھاد …
بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے،محکمہ زراعت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ رانا سلیم شاد نےکہاہےکہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے۔بارانی علاقوں کے کاشتکار بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقتِ کاشت وتر مہیا ہو سکے۔
بدھ کو اےپی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں کے کاشتکار زمین کی تیاری فوری شروع کریں۔ اگر گلی سٹری کھاد ابھی تک نہ ڈالی ہو تو فوراً ڈال لیں اور زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام شیراز23،مرکز19،ایم اے 21،نشان 21،عروج 22،بارانی17،فتح جنگ16 اور پاکستا ن 13ہیں۔
بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے صرف محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا40 تا50 کلوگرام تصدیق شدہ بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔گندم کی کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت توسیع کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے زہرآلود کرلیں تاکہ گندم کی فصل کیڑوں سے محفوظ رہے۔گندم کی بوائی کیلئے بیج کو صاف کر کے استعمال کریں۔








