کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو کسانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک …

سیالکوٹ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو کسانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کی غرض سے 3سے4 مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کی سطح کو باریک کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6 گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں