لاس اینجلس۔12اکتوبر (اے پی پی):آسکر ایوارڈ یافتہ معروف امریکی اداکارہ ڈائنا کیٹن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ 1977 کی شہرہ آفاق فلم "Annie Hall" میں اپنے آسکر جیتنے والے کردار کے باعث عالمی شہرت رکھتی تھیں۔اے ایف پی کے مطابق خاندانی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائنا کیٹن ہفتہ کے روز کیلیفورنیا میں انتقال کر گئیں۔ڈائنا کیٹن نے مشہور ہدایتکار ووڈی ایلن کے ساتھ …
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈائنا کیٹن 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

مزید خبریں
لاس اینجلس۔12اکتوبر (اے پی پی):آسکر ایوارڈ یافتہ معروف امریکی اداکارہ ڈائنا کیٹن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، وہ 1977 کی شہرہ آفاق فلم "Annie Hall” میں اپنے آسکر جیتنے والے کردار کے باعث عالمی شہرت رکھتی تھیں۔اے ایف پی کے مطابق خاندانی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائنا کیٹن ہفتہ کے روز کیلیفورنیا میں انتقال کر گئیں۔ڈائنا کیٹن نے مشہور ہدایتکار ووڈی ایلن کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ،ان کی فلم Annie Hall نے بہترین فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین اسکرین پلے کے آسکر بھی جیتے جس سے کیٹن کو ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جانے لگا۔
انہوں نے "The Godfather” فلموں میں ال پچینو کے کردار مائیکل کارلیون کی اہلیہ کے ایڈمز کا یادگار کردار نبھایا۔اسی طرح 1991 کی کامیڈی فلم "Father of the Bride” میں انہوں نے اسٹیو مارٹن کی اہلیہ کا کردار ادا کیا، جو اپنی بیٹی کی شادی کی تیاریوں میں مصروف ایک پریشان لیکن محبت بھری ماں کے روپ میں تھیں۔اپنے کیریئر کے آخری حصے میں انہوں نے عمر رسیدہ خواتین کے کرداروں پر مبنی فلموں "Book Club” (2018) اور "Poms” (2019) میں کام کیا جنہوں نے ناظرین کو زندگی اور محبت کے نئے معنی سکھائے۔
ڈائنا کیٹن نے آسکر کے علاوہ BAFTA اور Golden Globe ایوارڈز بھی جیتے جبکہ انہیں بہترین اداکارہ کے لیے مزید تین آسکر نامزدگیاں بھی ملیں۔امریکن فلم انسٹیٹیوٹ نے 2017 میں انہیں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا اور انہیں “غیر روایتی، انوکھی اور اپنی مثال آپ” قرار دیا۔بِیٹ مِڈلر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ڈائنا ایک مکمل اور حقیقی شخصیت تھیں، ان کی مزاحیہ فطرت اور سادگی نے ہر دل کو جیت لیا۔گولڈی ہان نے کہا کہ ڈائنا کیٹن ہمارے لیے یادوں کی ایک چمکتی لہر چھوڑ گئی ہیں۔








