وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی پی ٹی وی سے گفتگو

وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی پی ٹی وی سے گفتگو اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے مسائل کا حل نہیں‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ چکے ہیں‘ امریکہ سمیت عالمی برادری تعاون کرے‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف ملک کی حفاظت اور جنگ کو روکنے کے لئے ہے‘ بھارت جب بھی …

وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی پی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے مسائل کا حل نہیں‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ چکے ہیں‘ امریکہ سمیت عالمی برادری تعاون کرے‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف اور صرف ملک کی حفاظت اور جنگ کو روکنے کے لئے ہے‘ بھارت جب بھی مذاکرات کے لئے آمادہ ہوگا ہم تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خارجہ سیکرٹری نے کہا کہ حالیہ ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی شدید خلاف ورزی ہے۔ ڈرون حملے مسائل کا حل نہیں‘ تمام معاملات کا حل ڈائیلاگ میں ہے۔ تشدد کی پالیسی اپنانے سے مسائل مزید الجھیں گے۔ پاکستان نے ڈرون حملے پر امریکہ کے ساتھ احتجاج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ امریکہ کو مطالبات کی بجائے تعاون کرنا چاہیے کیونکہ دہشتگردی کے خلاف ہم جنگ جیت گئے تو یہ کامیابی صرف پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی کامیابی ہوگی۔

Leave a Reply