فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکارستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اور اگرچہ یہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے تاہم جتنی جلدی پنیری …
فیصل آباد،کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کاشتکارو ں کو شملہ مرچ کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکارستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اور اگرچہ یہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








