وہاڑی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کے زیر اہتمام گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں نمبرداران کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں گندم کی کاشت کا ہدف 4 لاکھ 52 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، جن میں 14 ہزار 750 ایکڑ سرکاری اراضی شامل ہے۔ انہوں نے نمبرداران پر …
وہاڑی میں گندم اگاؤ مہم کے تحت نمبرداران کنونشن، 4 لاکھ 52 ہزار ایکڑ کا ہدف مقرر
وہاڑی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت کے زیر اہتمام گندم اگاؤ مہم کے سلسلے میں نمبرداران کنونشن منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں گندم کی کاشت کا ہدف 4 لاکھ 52 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے، جن میں 14 ہزار 750 ایکڑ سرکاری اراضی شامل ہے۔
انہوں نے نمبرداران پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کو بروقت گندم کی بوائی، جدید زرعی طریقوں کے استعمال اور حکومت کی فراہم کردہ سہولتوں سے آگاہ کریں تاکہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف نے کہا کہ کسان کارڈ
گرین ٹریکٹر اسکیم اور سولر پروگرام کے ذریعے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کنونشن میں نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔









