رینالہ خورد۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد انعم علی خان کی زیر صدارت زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نمبردار کنوینشن کا انعقادکیاگیا۔ کنونشن میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور مختلف یونین کونسلز کے دیہات کے نمبرداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی زیادہ گندم اگاؤ خصوصی مہم سے ملک غذائی طور پر خود کفیل ہوگا اور …
اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد کی زیر صدارت زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نمبردار کنوینشن کا انعقاد
رینالہ خورد۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد انعم علی خان کی زیر صدارت زیادہ گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں نمبردار کنوینشن کا انعقادکیاگیا۔ کنونشن میں ریونیو فیلڈ سٹاف اور مختلف یونین کونسلز کے دیہات کے نمبرداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی زیادہ گندم اگاؤ خصوصی مہم سے ملک غذائی طور پر خود کفیل ہوگا اور قومی معیشت میں زر مبادلہ کے ذریعے بہتری بھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوں گے اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جبکہ گندم کی زائد پیداوار سے گندم اور آٹے کی وافر دستیابی سے ان کی قیمتوں میں استحکام پیدا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ سرکاری رقبہ پر گندم کی کاشت کے لیے جدید زرعی طریقوں اور مشینری کے استعمال سے کاشتکار گندم کی اضافی پیداوار کے ذریعے ملکی استحکام میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کسانوں کو بہتر بیج، کھادیں اور پانی کے استعمال بارے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے کے لیے آگاہی بھی فراہم کی جائے۔









