کلرسیداں۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):چوآخالصہ گندم آگاہی مہم کے حوالے سے معلوماتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر کی رہائش گاہ پر گندم آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک اہم معلوماتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں علاقے کے درجنوں کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی، جس کا مقصد کسانوں میں جدید زرعی طریقوں سے آگاہی اور گندم کی …
کلرسیداں ، نواحی علاقے چوآخالصہ میں گندم آگاہی مہم کے حوالے سے معلوماتی میٹنگ کا انعقاد
کلرسیداں۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):چوآخالصہ گندم آگاہی مہم کے حوالے سے معلوماتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص احمد گجر کی رہائش گاہ پر گندم آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک اہم معلوماتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں علاقے کے درجنوں کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی، جس کا مقصد کسانوں میں جدید زرعی طریقوں سے آگاہی اور گندم کی بہتر پیداوار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں میڈم تانیہ صفدر نے خصوصی شرکت کی، جبکہ میڈم کیتھرین پیٹر اور بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے طلبہ و طالبات کی ٹیم بھی موجود تھی۔
ٹیم نے علاقے میں گندم کی کاشت کے موجودہ طریقہ کار اور پیداواری معیار کا جائزہ لیا اور کسانوں کے ساتھ معلوماتی تبادلہ کیا۔ میڈم تانیہ صفدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیاری بیج کا انتخاب، زمین کی بروقت تیاری اور مناسب کھاد کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کے استعمال اور موسمی حالات کے مطابق زرعی اقدامات اختیار کرنے کی بھی تاکید کی انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ نئی تحقیق اور عملی رہنمائی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔میٹنگ کے اختتام پر گندم آگاہی مہم کے تحت ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کسانوں
طلبہ اور محکمہ زراعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے عزم کیا کہ آئندہ فصل میں جدید زرعی طریقوں پر عمل کر کے زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کی جائے گی









