سیالکوٹ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ 15 نومبر سے شروع ہونے والے لائیوسٹاک کارڈ کے آخری مرحلے کےلئے جلد از جلد اپلائی کریں، اس کارڈ کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا ،سائیلج اور مترل مکسچر خریدا جاسکتا ہے۔ ان خیالا کا اظہار انہوں نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں …
لائیوسٹاک کارڈ کے آخری مرحلے کےلئے جلد اپلائی کریں، اس کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا ،سائیلج اور مترل مکسچر خریدا جاسکتا ہے،ڈاکٹر محمد افضل
سیالکوٹ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ 15 نومبر سے شروع ہونے والے لائیوسٹاک کارڈ کے آخری مرحلے کےلئے جلد از جلد اپلائی کریں، اس کارڈ کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا ،سائیلج اور مترل مکسچر خریدا جاسکتا ہے۔
ان خیالا کا اظہار انہوں نے منگل کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لائیوسٹاک کارڈ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دوسرے مرحلے کا شاندار آغاز ہوچکا ہے، اس سکیم کے تحت 5 سے20 نر جانور کٹڑے یا بچھڑے رکھنے والے مویشی پال کسانوں کےلئے ایک لاکھ 35 ہزار سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک بلا سود قرضے کی سہولت دی گئی ہے ، اس کارڈ کے ذریعے ہر تحصیل کے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا، سائیلج اور منرل مکسچر خریدا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کارڈ کے حصول کےلئے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ محکمہ لائیوسٹاک کے 9211 سسٹم پر رجسٹر ہو،کم از کم 5 نر کٹڑوں یا بچھڑوں کا مالک ہو،فعال موبائل سم درخواست دہندہ کے نام رجسٹرڈ ہو،درخواست دہندہ درست شناختی کارڈ کا حامل ہو اور شناختی کارڈ کی مدت میعاد رکھتا ہو۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی شفاخانہ حیوانات جائیں اور اپنی رجسٹریشن کروائیں۔









