کاشتکار وں کو جو کی کاشت اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکار وں کو بارانی علاقوں میں جو کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نےکہا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے ساتھ ہی جو کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جو …

سیالکوٹ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):کاشتکار وں کو بارانی علاقوں میں جو کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر اور میدانی علاقوں میں نومبر کے آغاز سے شروع کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نےکہا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کے ساتھ ہی جو کی فصل کاشت کر کے بہترین پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ جو کی فصل کی اہمیت ہر دور میں نمایاں رہی ہے کیونکہ اس کی کاشت سے نہ صرف زمین کی ہیئت اور ساخت میں بہتری آتی ہے بلکہ اس کی غذا انسانی صحت کےلئے مفید ترین قرار دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی ادارہ برائے گندم فیصل آباد کی دریافت کردہ جو کی اقسام جو 83،جو 87اور حیدر 93وغیرہ پرانی اقسام ہیں لیکن گزشتہ ایک عشرے سے اس کی تحقیق پر زور و شور سے کام جاری تھا یہی وجہ ہے کہ جو کی جدید ترین اقسام عام کاشت کےلئے محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی جانب سے کاشت کےلئے منظور کی جا چکی ہیں جن میں سلطان 17،جو 17،تلبیذ 21،پرل 21اور جو 21وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے جو کی جدید ترین اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہاکہ جو کی کاشت کیلئے صاف صحت مند بیج 30سے 35کلو گرام فی ایکڑ جس کا اگاؤ 80سے 85فیصد سے کم نہ ہو استعمال کیا جائے تاکہ جو کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔