فیصل آباد،کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کی سفارش

فیصل آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اور گھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنے والےافراد بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کیلئے بروقت تدارکی تدابیر …

فیصل آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادعدیل احمدنے کاشتکاروں کو بھنڈی کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کےلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اور گھریلو پیمانے پر بھنڈی کی پچھیتی فصل کاشت کرنے والےافراد بھنڈی کی فصل کو موسم سرما کے ابتدائی ایام کے باعث کپاس کی دھبے دار سنڈی سے بچانے کیلئے بروقت تدارکی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔انہوں نے بتایاکہ کپاس کی دھبے دار سنڈی بھنڈی کی فصل پر پھل لگتے ہی اس میں سوراخ کرکے اندر داخل ہو جاتی ہے جس سے پھل کانا اور بیکار ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ سنڈی کے تدارک کیلئے متاثرہ پھل کو توڑ کرزمین میں دبا دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چست تیلا بھنڈی کے پتوں سے رس چوس کر اسے بھی متاثر کرسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار سنڈی کے تدارک کےلئے میلاتھیان کا450 گرام فی ایکڑ اور چست تیلے کے انسداد کےلئے ڈائی میکران کا 230 گرام یا میلاتھیان کا 450 گرام فی ایکڑ سپرے کرکے ان ضرررساں کیڑوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر فصل کا پھل تیاری کے قریب ہو اور اسے برداشت کرنامقصود ہو تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے ایسے زہر کا سپرے کریں جس کا اثر جلد زائل ہو جائے۔

اس سلسلہ میں مزید رہنمائی کےلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔