فیصل آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ان کی رہنمائی، مشاورت، معلومات وغیرہ کےلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے لہٰذا اگر …
باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کریں،ماہرین زراعت
فیصل آباد۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی برداشت جدید طریقے سے کرنی چاہیے تاکہ پھل ضائع ہونے کا خدشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ان کی رہنمائی، مشاورت، معلومات وغیرہ کےلئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے لہٰذا اگر باغبان اور کاشتکارماہرین زراعت کی سفارشات پر عملدرآمد کریں تو اعلیٰ کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکتا ہے
جس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ بیرون ملک ایکسپورٹ کے ذریعے کاشتکار و باغبان بھاری مالی منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھل کو صحیح حالت میں اور ٹھیک طریقے سے توڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کی پختگی کا بھی تعین کر لینا چاہیے اور ترشاوہ پھل اس وقت توڑنا چاہیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشاوہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیز قینچی سے توڑا جائے تو وہ زیادہ دیر تک اپنی تازگی، لذت، ذائقہ اور کوالٹی برقرار رکھ سکتا ہے۔









