سیکرٹری زراعت کی زیرِ صدارت چاول کی صوبائی سطح کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):چاول کی صوبائی سطح کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی سی پی اے، کراپ لائف، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، ترقی پسند کاشتکاران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دھان کی فصل کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ …

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):چاول کی صوبائی سطح کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی سی پی اے، کراپ لائف، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، ترقی پسند کاشتکاران اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دھان کی فصل کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ باسمتی چاول پنجاب کی پہچان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں اس سال دھان کی فصل 6 ملین ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کی گئی ہے جبکہ اب تک 24 لاکھ ایکڑ رقبہ پر دھان کی کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔

افتخار علی سہو نے کہا کہ دھان پر زرعی زہروں کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے اور کاشتکاروں کو چاول کی فصل کی نگہداشت کے لیے مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھان کی ہارویسٹنگ جدید مشینری سے کرانے کے حوالے سے کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پیداوار کے ضیاع میں کمی لائی جا سکے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ دھان کی کٹائی کے بعد گندم کی کاشت بذریعہ سپر سیڈر کی جائے تاکہ دھان کی باقیات کو جلانے سے اجتناب ہو اور فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہائی ٹیک زرعی مشینری کی خریداری کے لیے وزیر اعلی پنجاب ہائی ٹیک بینک فائنانسنگ پروگرام جاری ہے اور اس پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی جاری ہے۔