لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس لاہور کی طرف سے شام موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین الحمرا رضی احمدنے کہا کہ الحمرا کا چمنستان طرح طرح کے رنگ وبوسے سجا ہوا ہے، الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ جو موسیقی کے علم و فن کا خزانہ بن چکی ہے سماج کے دامن پر اپنا اثر گہرا کر رہی ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد محبوب عالم …
الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی جانب سے شام موسیقی کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔22اکتوبر (اے پی پی):الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس لاہور کی طرف سے شام موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین الحمرا رضی احمدنے کہا کہ الحمرا کا چمنستان طرح طرح کے رنگ وبوسے سجا ہوا ہے، الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ جو موسیقی کے علم و فن کا خزانہ بن چکی ہے سماج کے دامن پر اپنا اثر گہرا کر رہی ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا محمد محبوب عالم چوہدری نے کہا کہ فنونِ موسیقی اصل میں تکمیل ِ تہذیب ہے
موسیقی کی فہم وفراست کی ضرورت کے بیش نظر ہی سینکڑو ں نوجوان الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ شام موسیقی میں پرفارم کرنے والے نامور آرٹسٹوں کی آواز میں رس اور تار میں نغمہ تھا،پروگرام میں جو بھی گانے آیا اپنا جوہر ِ کمال پیش کرتا رہا۔ترجمان کے مطابق نامور گلوکار استاد عبد الرئوف، زائمہ، ابتسام زاہرہ نے راگ بہار، سروش تبسم نے فوک،ابرار احمد نے غزل اورسویرا ندیم نے راگ پوریا دھتا سر، پر پرفارم کیا۔نوجوان گلوکار اسامہ بٹ اور تحسین ساجد، لارنس یوسف،جوزف یوسف،اصغر گیلانی اورعاطف علی نے بھی اپنے کمال ِ فن کے جوہر دیکھائے۔








