وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ٹی او آرز بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں باضابطہ طور پر شامل

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ٹی او آرز بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں باضابطہ طور پر شامل حکومت نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا نام واپس لے لیا اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) ٹی او آرز بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا، جمعہ کو کمیٹی میں ردوبدل …

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد ٹی او آرز بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں باضابطہ طور پر شامل
حکومت نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا نام واپس لے لیا
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) ٹی او آرز بارے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا، جمعہ کو کمیٹی میں ردوبدل کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی درخواست پر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق حکومت کی طرف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا نام واپس لے لیا گیا اور ان کی جگہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو باضابطہ طور پر کمیٹی میں شامل کر لیا گیا، واضح رہے کہ وزیر قانون زاہد حامد بلحاظ عہدہ کمیٹی کے رکن تھے اب وہ باقاعدہ طورپر کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے، کمیٹی میں 6 حکومتی اور 6 اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل ہیں۔

Leave a Reply