عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ، قوم کی توقعات وزیراعظم نواز شریف سے وابستہ ہیں،بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کا یوم تکبیر کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ قوم کی توقعات وزیراعظم نواز شریف سے وابستہ ہیں، عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے، 2018 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے رہیں گے، یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ دھرنا سیاست والوں کو …

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ قوم کی توقعات وزیراعظم نواز شریف سے وابستہ ہیں، عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے، 2018 ءتک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے رہیں گے، یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ دھرنا سیاست والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے وہ نہ تو اب تک اپنی ہار تسلیم کر سکے ہیں اور نہ ہی عوام کےلئے کچھ کر سکے۔ وزیراعظم ملک کو دفاعی صلاحیت میں خودمختار بنانے کے بعد غربت مٹانے اور معیشت بہتر کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply