سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اوربہترپیداوارکے حصول کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

ملتان۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب عبدالجبارنے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویہاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مینگوریسرچ انسٹیٹیوٹ اورنجی کھاد کمپنی کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اوربہتر پیداوارکےحصول کیلئےمنعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل …

ملتان۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب عبدالجبارنے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کویہاں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مینگوریسرچ انسٹیٹیوٹ اورنجی کھاد کمپنی کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی اوربہتر پیداوارکےحصول کیلئےمنعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے کہاکہ کاشتکاروں کو جدید ایڈوائزری فراہم کی جا رہی ہے، سیلاب سے متاثرہ باغات کی بحالی نہ صرف علاقائی معیشت بلکہ ملکی زرعی برآمدات کے استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

اس دوران ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر آصف الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت کے مطابق آم کے کلیدی اضلاع میں مذید فیلڈ ورکشاپس اور تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جارہا ہے،تاکہ متاثرہ باغات کو بروقت بحال کر کے آئندہ سیزن میں زیادہ سے زیادہ پیداواری اہداف حاصل کیے جا سکیں ۔وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یونیورسٹی باغبانی کے شعبہ میں ریسرچ، پوسٹ فلڈ ریکوری ماڈلز اور کسانوں کو سائنٹیفک ٹریننگ کی فراہمی کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے ۔سیمینار میں آم کے باغبانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔