کاشتکار گھیا توری کی فصل کو ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، محکمہ زراعت

فیصل ۱ٓباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور …

فیصل ۱ٓباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گھیا توری کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار گھیا توری کی فصل کوضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگر فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ مشاہدے میں آئے تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے معیاری زہر کا سپرے بھی یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو معاشی حدتک پہنچنے والے نقصان سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ لال بھو نڈی اور دیگر نقصان دہ کیڑوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار اور پھپھوند کش ادویات کا سپرے کرکے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔