فیصل آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے فیصل آباد اور جھنگ اضلاع کے مختلف ویٹرنری اداروں اور مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال ٹھیکری والا (ضلع فیصل آباد) اور سول ویٹرنری ہسپتال موچی والا (ضلع جھنگ) کا معائنہ کرکے سروس ڈلیوری، دیگر ریکارڈ اور جانوروں میں بیماریوں کے تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک …
ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا فیصل آباد اور جھنگ اضلاع کے مختلف ویٹرنری اداروں اور مویشی منڈیوں کا دورہ

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے فیصل آباد اور جھنگ اضلاع کے مختلف ویٹرنری اداروں اور مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال ٹھیکری والا (ضلع فیصل آباد) اور سول ویٹرنری ہسپتال موچی والا (ضلع جھنگ) کا معائنہ کرکے سروس ڈلیوری، دیگر ریکارڈ اور جانوروں میں بیماریوں کے تدارک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ضلع جھنگ کی مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور لمپی سکن ڈیزیز (LSD) سے بچاؤ کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع جھنگ ڈاکٹر احسان اکبر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک جھنگ کے ساتھ کارکردگی جائزہ اجلاس منعقد کیااورمحکمانہ کارکردگی،ریکارڈ مینجمنٹ،ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور جاری سرکاری امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل، درست ریکارڈ اور بیماریوں کے کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو بہتر ویٹرنری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔








