بہاولپور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):کینولا کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) بہاولپور کے زیر اہتمام چک نمبر 23 بی سی میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایونٹ منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)بہاولپور حافظ محمد شفیق نے کی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راشد سرور اور سینئر زراعت آفیسر سہیل شانی نے بھی کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق نے …
ملکی خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کینولا کی کاشت کو فروغ دینا ناگزیر ہے ،حافظ محمد شفیق

مزید خبریں
بہاولپور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):کینولا کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) بہاولپور کے زیر اہتمام چک نمبر 23 بی سی میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ایونٹ منعقد ہوا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)بہاولپور حافظ محمد شفیق نے کی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راشد سرور اور سینئر زراعت آفیسر سہیل شانی نے بھی کاشتکاروں کو رہنمائی فراہم کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حافظ محمد شفیق نے خطاب میں کہا کہ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کینولا کی کاشت کو فروغ دینا ناگزیر ہے اور اس کا تیل صحت کے لیے بھی مفید ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت راشد سرور نے کاشتکاروں کو کینولا کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقوں پر بریفنگ دی۔
سینئر زراعت آفیسر سہیل شانی نے کینولا کی جدید اقسام، متوازن کھادوں کے استعمال، آبپاشی کے حساس مراحل اور کیڑوں کے بروقت و مؤثر تدارک کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی۔








