سیالكوٹ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کومکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لینے كی ہدایت كی ہے۔ ان خیالات کا اظہار زراعت آفیسر سمبڑیال ذیشان احمد گورائیہ نے آج بدھ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی، کم دھوپ،فضا میں نمی کے باعث تیار شدہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے ، کاشتکار …
محکمہ زراعت سمبڑیال كی کاشتکاروں کومکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لینے كی ہدایت
سیالكوٹ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سمبڑیال نے کاشتکاروں کومکئی کی برداشت کے موقع پر انتہائی احتیاط سے کام لینے كی ہدایت كی ہے۔ ان خیالات کا اظہار زراعت آفیسر سمبڑیال ذیشان احمد گورائیہ نے آج بدھ کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی، کم دھوپ،فضا میں نمی کے باعث تیار شدہ فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے ، کاشتکار چھلیاں خشک اور دانے الگ کرکے پیداوار کو اچھی طرح محفوظ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار مکئی کی کٹائی سے پہلے پیداوار کے اندازے کے مطابق زمین سے ایک فٹ اونچے چبوترے بنا لیں جو درمیان سے اونچے ہوں تاکہ اگر بارش ہو جائے تو پانی ان چبوتروں کے اوپر نہ ٹھہر سکے۔
انہوں نے کہاکہ جب چھلیوں کے اندرونی پردے خشک ہوجائیں، دانوں میں ناخن نہ چبھے اوراگر دانے چھلی سے اکھاڑ کر دیکھے جائیں تو اِن کے نوک دار سرے سیاہ ہوچکے ہوں تو سمجھ لیا جائے کہ فصل کٹائی کیلئے تیار ہے۔زراعت آفیسر نے کہاکہ سکھانے کیلئے رکھی گئی چھلیوں کو الٹ پلٹ بھی کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ اچھی طرح خشک ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام ایم ایم آر آئی ییلو، پرل، ساہیوال2002 اور اگیتی2002وغیرہ کا بیج ایسے کھیتوں سے اگلی فصل کیلئے رکھا جائے جن کے اردگرد تین تین ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہ ہوگا۔









