فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل کاشت پر زور …
فیصل آباد،کاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا تصدیق شدہ بیج بذریعہ ڈرل کاشت کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایگریکلچر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل کاشت پر زور دیں۔
اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ کے تمام اضلاع کو گندم کی کاشت کا جو ہدف دیا گیا ہے اسے ہر صورت پورا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔








