سیالکوٹ۔30اکتوبر (اے پی پی):زراعت آفیسر (توسیع)مرکز کینٹ سیالکوٹ عمار عبداللہ نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکار اپنی فصل کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کر کے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔ جمعرات کو انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت کاشت نہ ہونے کی صورت میں پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے، جس سے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں …
کاشتکار 20 نومبر تک گندم کی کاشت مکمل کر کے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں، محکمہ زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔30اکتوبر (اے پی پی):زراعت آفیسر (توسیع)مرکز کینٹ سیالکوٹ عمار عبداللہ نے کہا ہے کہ گندم کے کاشتکار اپنی فصل کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کر کے بمپر کراپ حاصل کرسکتے ہیں۔
جمعرات کو انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بروقت کاشت نہ ہونے کی صورت میں پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے، جس سے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں بلکہ کاشتکاروں کو مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ گندم کی فصل کی بروقت کاشت کے لیے ابھی سے زمین کی تیاری شروع کر دیں۔
عمار عبداللہ نے مزید کہا کہ گندم کی زیادہ قوتِ مدافعت اور بہتر پیداوار کی حامل اقسام کا انتخاب اپنے علاقے کے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف کی مشاورت سے کیا جائے، تاکہ بعدازاں فصل کی بروقت کاشت اور زیادہ پیداوار یقینی بنائی جا سکے۔








