فیصل آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):سیڈ کارپوریشن نے برسیم کا اعلیٰ معیار کا حامل تصدیق شدہ بیج اپنے تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کر دیا ہے لہٰذا 10کلو گرام کی پیکنگ میں سرٹیفائیڈ بیج کا تھیلا مقررہ نرخوں پرحاصل کیا جا سکتا ہے۔سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایاکہ ان کا تیار کردہ اعلیٰ معیار کا برسیم کا بیج فصلات کی بمپر کراپ کے حصول اور کاشتکاروں …
سیڈ کارپوریشن نے برسیم کا اعلیٰ معیار کا حامل تصدیق شدہ بیج تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کر دیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):سیڈ کارپوریشن نے برسیم کا اعلیٰ معیار کا حامل تصدیق شدہ بیج اپنے تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز کو فراہم کر دیا ہے لہٰذا 10کلو گرام کی پیکنگ میں سرٹیفائیڈ بیج کا تھیلا مقررہ نرخوں پرحاصل کیا جا سکتا ہے۔سیڈ کارپوریشن کے ترجمان نے بتایاکہ ان کا تیار کردہ اعلیٰ معیار کا برسیم کا بیج فصلات کی بمپر کراپ کے حصول اور کاشتکاروں کی خوشحالی کا باعث ثابت ہو گا۔
انہوں نے بتایاکہ کاشتکار بھر پور فصل اور شاندار پیداوار کیلئے سیڈ کارپوریشن کا تیار کردہ اعلیٰ کوالٹی کا برسیم کا بیج حاصل کرنے کیلئے فوری کارپوریشن کے تمام مارکیٹنگ سنٹرز اور رجسٹرڈ ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ بیج فیصل آباد کے علاوہ لاہور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، لیہ، فتح جنگ، گوجرانوالہ، رحیم یار خاں، پیلاں،سرگودھا، جھنگ، خانیوال اور لودھراں میں بھی سیڈ کارپوریشن کے مراکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم ربیع کے چارہ جات کے بادشاہ برسیم کی کاشت اور مویشیوں میں استعمال سے دودھ و گوشت کی پیداوار میں بھر پور اضافہ کیاجاسکتاہے لہٰذا کاشتکار موسم ربیع کے دوران برسیم کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت یقینی بنائیں تاکہ سبز چارے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ کی اچھی پیداوار بھی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم کی4 سے 6 کٹائیوں میں 40 سے50ٹن فی ہیکٹر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ برسیم میں کیلشیم اور وٹامنز کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جانوروں میں گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں معاون ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چونکہ برسیم کا تعلق پھلی دار اجناس سے ہے اسلئے قدرت نے اس میں موجود نائٹروجن کو فکس کرنے اور اپنی بھر پور افزائش کی شاندار صلاحیت رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دوہری افادیت والی فصل ہے جو چارہ کے ساتھ ساتھ دوسری فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کا باعث بھی بنتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں کراپنگ سسٹم زمینوں کی زرخیزی کم کر دیتاہے لہٰذا ایسے علاقوں میں برسیم کو کراپنگ سسٹم میں شامل کرکے چارے کی فصل حاصل کرنے کے علاوہ زمین کی زرخیزی بھی بڑھائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔








