شورکوٹ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ضلع جھنگ میں گندم بوائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خالد اقبال، کسان تنظیموں کے نمائندگان، نمبرداران اور مقامی کاشتکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کاشتکاروں کے ہمراہ سپر سیڈر مشین میں بیج ڈال کر گندم بوائی مہم کا افتتاح کیا۔ضلع …
ضلع بھر میں 6 لاکھ 75 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر جھنگ

مزید خبریں
شورکوٹ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ضلع جھنگ میں گندم بوائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر خالد اقبال، کسان تنظیموں کے نمائندگان، نمبرداران اور مقامی کاشتکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کاشتکاروں کے ہمراہ سپر سیڈر مشین میں بیج ڈال کر گندم بوائی مہم کا افتتاح کیا۔ضلع بھر میں 6 لاکھ 75 ہزار ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کیا ہے معیاری بیجوں پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے 100 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی دیا جا رہا ہے کسان گندم کی زیادہ سے زیادہ کاشت کر کے پنجاب سمیت ملک کو غذائی خودمختاری کی راہ پر گامزن کریں۔








