عارف والا ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):گندم کی بہترین پیداوارکیلئے کاشتکاریکم نومبر سے شروع کردیں گندم کاشت کرنے سے پہلے بیج کو چار سے 6 گھنٹے تک بھگولیں، پھر سائے دار جگہ پر رکھ کر خشک کر یں بیج کو زہر لگا کر بوائی کی جائے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عارفوالامیاں عامر غفارنے اپنے دفترمیں نمبرداران وکاشتکاروں کو گندم زیادہ …
عارف والا ،گندم کی بہترین پیداوارکیلئے کاشتکاریکم نومبر سے کاشت شروع کردیں ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

مزید خبریں
عارف والا ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):گندم کی بہترین پیداوارکیلئے کاشتکاریکم نومبر سے شروع کردیں گندم کاشت کرنے سے پہلے بیج کو چار سے 6 گھنٹے تک بھگولیں، پھر سائے دار جگہ پر رکھ کر خشک کر یں بیج کو زہر لگا کر بوائی کی جائے تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکے۔
ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عارفوالامیاں عامر غفارنے اپنے دفترمیں نمبرداران وکاشتکاروں کو گندم زیادہ آگاؤ کے حوالے سے تقریب میں کیا انہوں نے کہا کہ گندم کی بہترپیداوار کے لئے ماہ نومبر بہت ہی موزوں ہے
پچھیتی گندم کاشت کرنے والے کاشتکار دس سے پندرہ کلوگرام گندم کا بیج زیادہ استعمال کریں نومبر میں کاشتکارفی ایکڑ کھیت میں بیج 60 سے 70 کلوگرام ڈالیں اس سے فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔








