فیصل آباد ڈویژن میں 30 نومبر تک18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے،ڈائریکٹر زراعت

فیصل آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن میں 30 نومبر تک18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور وسیع پیمانے پر تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں …

فیصل آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہا ہے کہ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن میں 30 نومبر تک18 لاکھ 34 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کا ہدف مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور وسیع پیمانے پر تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ بروقت گندم کی کاشت، اسکی اچھی اور بہتر پیداوار کے عوامل کی درجہ بندی میں منظور شدہ قسم کے خالص، صاف ستھرے، صحتمند اور بیماریوں سے پاک بیج کا درجہ پہلے نمبر پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بوائی کیلئے بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاانتخاب کریں اوران پر مؤثر قابو پانے کیلئے بیج کو بوائی سے پہلے زرعی ماہرین کے مشورہ سے زہر لگائیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بوائی سے2 دن پہلے کھادوں کی سفارش کردہ پوری مقدار کھیت میں بکھیرکر 2مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں تاکہ وتر زمین کی اوپر والی تہہ میں آ جائے اور بذریعہ ڈرل گندم کاشت کریں۔

انہوں نے کہاکہ تمام کھاد بیجائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں کیونکہ اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا مناسب اور متناسب استعمال ضروری ہے۔۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم کی بھر پور کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ اہلکاروں کو کسانوں کی مکمل رہنمائی کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام زراعت افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس گذشتہ سال کی طرح گندم کی کاشت کے رہنما اصولوں سے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو روشناس کروانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور چونکہ آئندہ ایام گندم کی بوائی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر افسران کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ بیماری سے پاک صحت مند اور تصدیق شدہ بیج زہر لگا کر بذریعہ ڈرل اس کی کاشت پر زور دیں۔ اس کے علاوہ سفارش کردہ اقسام، ان کی مقررہ وقت پر کاشت اور شرح بیج کی جانب بھی کاشتکاروں کی خصوصی توجہ مرکوز کروائیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے فیصل آبادسمیت تمام اضلاع کے محکمہ زراعت کے حکام کو ہدائت کی ہے کہ وہ زمینداروں، کاشتکاروں،کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی کاشت پر آمادہ کرنے سمیت انہیں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ بوائی کی مہم کو بھر پور طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے بتایاکہ کسانوں کو زیادہ گندم اگانے کی جانب راغب کرنے کیلئے بھر پور طریقے سے مہم جاری ہے اور کاشتکاروں کو گندم کی بہترین اقسام اور اس کی کاشت کے طریقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ محکمہ زراعت مقررہ ا ہداف کے حصول کیلئے تما م وسائل بروئے کار لا ئے گا اور ہدف سے بھی بڑھ کر گندم کی کاشت کیلئے جدو جہد کی جائے گی۔