فیصل آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور پیداوار بڑھانا ہماری قومی ترجیح ہے،کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم اگاؤ مہم 2025 کے حوالے سے ڈویژن فیصل آباد کے تمام زرعی افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کو فروغ …
گندم کی کاشت اور پیداوار بڑھانے کے لئے کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہوگا،ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ گندم کی کاشت اور پیداوار بڑھانا ہماری قومی ترجیح ہے،کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم اگاؤ مہم 2025 کے حوالے سے ڈویژن فیصل آباد کے تمام زرعی افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کو فروغ دینے اور جدید زرعی طریقوں کو اپنانے کی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔
انہوں نے کسان کارڈ کی بروقت تکمیل اور اینٹی سموگ مہم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔بعدازاں گندم اگاؤ مہم 2025 کو مؤثر بنانے کے لئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی گئی جس میں وائس چانسلر نے بتایا کہ اس دفعہ گندم اگاو مہم 2025 میں 4000 سے زائد طلبہ،اساتذہ اور زرعی ماہرین شرکت کریں گے یہ جامع مہم 8 سے 16 نومبر تک جاری رہے گی جس کے دوران کاشتکاروں کو جدید زرعی تکنیکوں کی براہ راست تربیت دی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع نے تحصیل چک جھمرہ کے گاؤں 21 ج ب میں کاشتکاروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے خود سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی بوائی کا افتتاح کیا اور کسانوں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔انہوں نے کہا کہ ”سپر سیڈر سے بوائی کے ذریعے نہ صرف 10 سے 15 فیصد بیج کی بچت ہوتی ہے بلکہ پیداوار میں 20 فیصد تک اضافہ بھی ممکن ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے اینٹی سموگ مہم کے تحت تعینات بیلر مشینوں کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں متبادل طریقے اپنانے کی ترغیب دی جائے۔زرعی حکام کا کہنا ہے کہ ان مربوط کوششوں سے نہ صرف گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوگی بلکہ ماحول دوست زراعت کو فروغ ملے گاجس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ملکی خوراک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے فیصل آباد میں مختلف کھاد و بیج ڈیلرز کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے کھاد اور بیج کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دکانداروں سے براہ راست بات چیت کی۔ انہوں نیکہا کہ کسانوں کو معیاری کھاد اور بیج سرکاری نرخوں پر میسر آنی چاہئیں اوراوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور گندم کی کاشت کے سیزن میں کھاد و بیج کی بروقت اور مناسب داموں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔








