فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ماہر سٹرس محمد ارشدنے کہا ہے کہ پاکستان 1.7 ملین ٹن سالانہ پیداوار کےساتھ دنیا کے10 بڑے کنو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے جس کی کل پیداوار کا 95فیصدحصہ صوبہ پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے ،صرف سرگودھا ڈویژن کااس میں تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پیداوار کا بڑا حصہ تازہ فروٹ …
پاکستان کینو اور مالٹے کی پیداوار میں 10 بڑے ممالک میں شامل ، 95فیصدحصہ پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے ،ماہر سٹرس محمد ارشد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ماہر سٹرس محمد ارشدنے کہا ہے کہ پاکستان 1.7 ملین ٹن سالانہ پیداوار کےساتھ دنیا کے10 بڑے کنو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے جس کی کل پیداوار کا 95فیصدحصہ صوبہ پنجاب سے حاصل کیا جاتا ہے ،صرف سرگودھا ڈویژن کااس میں تقریباً 25 فیصد حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پیداوار کا بڑا حصہ تازہ فروٹ کے طور برآمد کیا جاتا ہے جبکہ کنو سے جوس اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی صورت میں تیاری کےلئے بہت ہی محدود پیداوار کو پراسیس کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کینو کا جوس نکالنے کے بعد پیدا ہونے والے فاضل مواد سے قیمتی مصنوعات تیار کرنے کے بہت زیادہ مواقع اور ڈیمانڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سٹرس فیسٹیول بھی منعقد کئے جائیں گے جن میں سٹرس مصنوعات پر تفصیلی معلومات شیئر کی جائیں گی تاکہ کینو کے پھل کے ممکنہ استعمال کےلئے کاشتکارو باغبان برادری کےلئے اچھے منافع کےساتھ ساتھ پاکستان کی سٹرس کی صنعت کی پائیداری کےلئے اعلیٰ قیمت کی مصنوعات تیار کی جاسکیں۔








