فیصل آباد، کاشتکاروں کو لوسرن کی بوائی 15 نومبر تک کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوسرن کی بوائی 15 نومبر تک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد نے کہا ہے کہ لوسرن کی منظور شدہ قسم نیم خشک علاقوں کےلئے بھی موزوں ہے اس لئے کاشتکار سرگودھا لوسرن 2002 کی بروقت کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ خشک علاقوں میں بھی مذکورہ قسم کی آبپاش …

فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوسرن کی بوائی 15 نومبر تک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد نے کہا ہے کہ لوسرن کی منظور شدہ قسم نیم خشک علاقوں کےلئے بھی موزوں ہے اس لئے کاشتکار سرگودھا لوسرن 2002 کی بروقت کاشت کرکے اچھی پیداوار حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ خشک علاقوں میں بھی مذکورہ قسم کی آبپاش فصل نہایت کامیاب ثابت ہوئی ہےتاہم مرطوب آب وہوا اس فصل کےلئے مفید نہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ بارش والے علاقوں میں لوسرن کی فصل اپنی دوامی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکتی کیونکہ وہاں جڑی بوٹیوں اور گھاس کی افراط ہو جاتی ہے مگریہ پودا دھوپ کو پسند کرتا ہے اس لئے سردیوں میں بارش اور بادل اس کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لوسرن کی فصل کےلئے بہتر نکاس والی زرخیز میرا زمین جس میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہو موزوں ترین ہے تاہم سیم زردہ او ر کلر والی زمین اس کے لئے مناسب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ لوسرن کی فصل چونکہ 6 سے 7 سال تک چارہ دیتی رہتی ہے اس لئے اس کی تیاری پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فصل کی کاشت کےلئے کاشتکار ایک دفعہ مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور چار پانچ دفعہ ہل سہاگہ چلا کر زمین کو نرم و بھربھرا کر لیں۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کےلئے کھیت کا ہموار ہونا ضروری ہے نیز لوسرن کی بوائی کیلئے بہترین وقت 15 نومبر تک ہے۔