فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا کہ ترقی پسند کاشتکار 80من فی ایکڑ تک گندم کی پیداوار حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہماری اوسط پیداوار صرف 31من تک محدود ہے جسے جدید طریقہ کاشت اور رحجانات کو اپناتے ہوئے دوگنا کیا جا سکتا ۔ ماہرین نے کہا کہ گندم کی بوائی مہم کے دوران جامعہ زرعیہ کے 4000 طلبہ اور اساتذہ آئندہ ہفتے دیہاتوں میں جا …
جدید طریقہ کار سے گندم کی پیداوار کو دوگنا کیا جا سکتا ہے،ماہرین زراعت

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 نومبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا کہ ترقی پسند کاشتکار 80من فی ایکڑ تک گندم کی پیداوار حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہماری اوسط پیداوار صرف 31من تک محدود ہے جسے جدید طریقہ کاشت اور رحجانات کو اپناتے ہوئے دوگنا کیا جا سکتا ۔
ماہرین نے کہا کہ گندم کی بوائی مہم کے دوران جامعہ زرعیہ کے 4000 طلبہ اور اساتذہ آئندہ ہفتے دیہاتوں میں جا کر گندم بوائی کے حوالے سے کاشتکاروں کو آگاہی فراہم کریں گے تاکہ وہ تازہ ترین زرعی تحقیق کی روشنی میں گندم کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی کمی اور فوڈ سکیورٹی کے مسائل سے گزر رہا ہے جس کےلئے علم پر مبنی معیشت کو اپنانا ناگزیر ہے ۔








