کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن خریف سیزن میں کامیابی سمیٹنے کے بعد اب ربیع سیزن کی بمپر کراپ کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمان بلوچ کے وژن کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں، ربیع کینال کی …
محکمہ ایریگیشن ربیع سیزن کی فصلوں کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے وسائل بروئے کار لا رہا ہے،فرید احمدپندرانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 04 نومبر (اے پی پی):ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے کہا ہے کہ محکمہ ایریگیشن خریف سیزن میں کامیابی سمیٹنے کے بعد اب ربیع سیزن کی بمپر کراپ کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری ایریگیشن سہیل الرحمان بلوچ کے وژن کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں، ربیع کینال کی بھل صفائی کا عمل جاری ہے، زیرو پوائنٹ سے بھل صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے جوکہ تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربیع کینال کی بھل صفائی کے جائزے کے موقع پر آگاہی فراہم کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سب ڈویڑنل آفیسران امان اللہ گاجانی اور محمد امین عمرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
امان اللہ گاجانی نے انہیں بھل صفائی کے عمل کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ایگزیکٹو انجینئرپٹ فیڈر کینال فرید احمد پندرانی نے کہا کہ ربیع کینال میں زرعی پیداوار کے حصول کے لیے محکمہ ایریگیشن اپنا مثبت کردار ادا کررہا ہے اس حوالے سے محکمے کی مشینری کے ذریعے بھل صفائی کا عمل جاری ہے ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ جہاں پر بھی بھل صفائی کی گنجائش محسوس ہوئی تو وہاں پر کاشتکاروں کے مفاد میں اقدامات کرتے رہیں گے تاکہ ربیع سیزن کی بھی بمپر کراپ فصلیں حاصل کی جائیں اور کاشتکار مالی طور پر مزید مستحکم ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ربیع کینال میں جتنی بھی پانی ترسیل کرنے کی گنجائش موجود ہے اس حد تک پانی فراہم کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ بھل صفائی اور پانی کی ترسیل میں رکاوٹیں بھی دور کی جارہی ہیں۔
آر ڈی 418 میر حسن کے مقام پر پٹ فیڈر کینال کو ہیڈ اپ کرکے ربیع کینال میں گنجائش کے مطابق زرعی پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے ربیع کینال ٹیل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔








