گندم اگاؤ مہم کا آغاز، سپر سیڈر کے ذریعے بوائی اور کسان کنونشن کا انعقاد

وہاڑی ۔ 05 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل بورے والا میں گندم کی کاشت اور زیادہ گندم اگاؤ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ چک 521 ای بی میں منعقدہ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال اور اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے سپر سیڈر چلا کر افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں …

وہاڑی ۔ 05 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل بورے والا میں گندم کی کاشت اور زیادہ گندم اگاؤ مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ چک 521 ای بی میں منعقدہ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال اور اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے سپر سیڈر چلا کر افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں ایم این اے ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا کہ حکومت زرعی ترقی، غذائی تحفظ اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہے، گندم کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جبکہ بلاسود قرضہ، معیاری بیج اور زرعی مداخل پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

ایم پی اے نوشیر انجم لنگڑیال نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تحت کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز، سولر پروگرام اور زرعی آلات کی سبسڈی جاری ہے جبکہ 3500 روپے فی من گندم خریداری معاہدہ کسانوں کیلئے خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ارشد اقبال نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کا مقصد جدید سائنسی طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہے، محکمہ زراعت کاشتکاروں کو بیج، کھاد، مشینری اور موسمی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ فراہم کیا جارہا ہے، ضلع میں 29 ہزار کسان کارڈ جاری ہو چکے ہیں، کاشتکار 20 نومبر تک گندم کی بروقت کاشت یقینی بنائیں، 50 کلو بیج 5500 روپے جبکہ کھاد کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 338 گرین ٹریکٹرز اور 119 سپر سیڈر سبسڈی پر مہیا کیے جا چکے ہیں، فصلوں کی باقیات کو زمین میں شامل کر کے انسداد سموگ میں تعاون کیا جائے۔ تقریب میں محکمہ زراعت کے افسران اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔