خانیوال،کاشتکارو کو معیاری بیج، متوازن کھاد اور پانی کے درست استعمال کے حوالے سے بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے، ڈپٹی کمشنر

خانیوال۔ 05 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع خانیوال میں گندم کی بھرپور پیداوار کے لیے جامع اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے محکمہ زراعت توسیع سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، کھاد و بیج ڈیلرز اور کاشتکار نمائندگان پر مشتمل اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ اسسٹنٹ …

خانیوال۔ 05 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع خانیوال میں گندم کی بھرپور پیداوار کے لیے جامع اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے محکمہ زراعت توسیع سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، کھاد و بیج ڈیلرز اور کاشتکار نمائندگان پر مشتمل اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت (توسیع) کے افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکارو کو معیاری بیج، متوازن کھاد اور پانی کے درست استعمال کے حوالے سے بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ فیلڈ آگاہی مہم کو مؤثر بنایا جائے اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی آگاہی میں اضافہ کیا جائے۔

ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ گندم کی کاشت کے مقررہ ہدف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محکمہ زراعت (توسیع) کی ٹیمیں کسانوں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں فعال نظر آنی چاہئیں تاکہ ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور گندم کی زیادہ پیداوار یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔