کاشتکار بمپر کراپ کے حصول کیلئے زمین کی تیاری کی جانب خصوصی توجہ مرکو ز کریں، محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کا مناسب و موزوں ترین وقت نومبر کامہینہ ہے لہذاکاشتکار بمپر کراپ کے حصول کیلئے زمین کی تیاری کی جانب خصوصی توجہ مرکو ز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو گندم کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم …

سیالکوٹ۔ 05 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ گندم کی بوائی کا مناسب و موزوں ترین وقت نومبر کامہینہ ہے لہذاکاشتکار بمپر کراپ کے حصول کیلئے زمین کی تیاری کی جانب خصوصی توجہ مرکو ز کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو گندم کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم غذائی فصل ہے جبکہ پاکستان کی غذائی ضروریات کا زیادہ تر انحصار گندم پر ہے اسی لئے گندم کی بہتر پیداوار کو خوراک اورمعاشی استحکام کا ضامن تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر نے کیلئے تمام پیداواری عوامل پر بھرپور توجہ دینی ہو گی اور محکمہ زراعت بھی گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمین کی تیاری گندم کی کاشت کا اہم جزو ہے کیونکہ بہتر پیداوار کا انحصار زمین کی بہتر اور بروقت تیاری پر ہوتاہے ،کاشتکار زمین ہموارکرنے کے بعد زمین کی تیاری کریں اور رانی سے پہلے کھیتوں میں سہاگہ دینے کے بعد کھیتوں کو دو دو کنال کے کیاروں میں تقسیم کرلیں جس سے پانی کی خاطر خواہ بچت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار وتر آنے کے بعد زمین پر دوہراسہاگہ دیں اور یہ عمل وتر کو ضائع ہونے سے روکتا ہے

دوسرا سہاگہ مارنے کے بعد زمین کی نوعیت کے مطابق ایک یادو بارہل چلا کر اچھی طرح سہاگہ دے کر زمین کو4سے5 دنوں کیلئے یونہی چھوڑ دیا جاتا ہے تا کہ جڑی بوٹیاں اگ سکیں جو کہ بعد ازاں کاشت کرنے کیلئے زمین کی تیاری کے دوران خودبخود تلف ہو جائیں گی۔