سید غلام مرتضیٰ گیلانی کو آزاد کشمیر میں زیتون کی کاشت و فروغ کے لئےگولڈ میڈل دیا گیا

مظفر آباد۔ 05 نومبر (اے پی پی):فروغِ کاشتِ زیتون آزادکشمیر کے پراجیکٹ انچارج سید غلام مرتضیٰ گیلانی کو زیتون کی کاشت و فروغ کے لیے نمایاں خدمات پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور پاکستان اولیو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ قومی زیتون میلہ 2025 جو کہ راولپنڈی میں منعقد کیا تھا کے دوران آزادکشمیر میں زیتون کے بہترین نتائج پر انچارج اولیو پراجیکٹ کو …

مظفر آباد۔ 05 نومبر (اے پی پی):فروغِ کاشتِ زیتون آزادکشمیر کے پراجیکٹ انچارج سید غلام مرتضیٰ گیلانی کو زیتون کی کاشت و فروغ کے لیے نمایاں خدمات پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی اور پاکستان اولیو فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ قومی زیتون میلہ 2025 جو کہ راولپنڈی میں منعقد کیا تھا کے دوران آزادکشمیر میں زیتون کے بہترین نتائج پر انچارج اولیو پراجیکٹ کو گولڈ میڈل دیا گیا۔

آزادکشمیر میں زیتون کی کاشت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ محکمہ زراعت نے گزشتہ چند سالوں سے اس طرف خصوصی توجہ دی ہے۔ جس کی وجہ سے اس پراجیکٹ سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونا شروع ہوئے ہیں۔ اگر محکمہ زراعت نے فروغ زیتون کے اس منصوبہ پر اسی طرح کام جاری رکھا تو آیندہ چند سالوں سے آزادکشمیر سے زیتون کی ایکسپورٹ کوالٹی کی بڑی تعداد میں پیداور ممکن ہو جائے گی۔